2.1.10

عا لمی یوم مردانگی

(یہ مجھے شاید میل میں ملا تھا)
مرد اگر عورت پر ہاتھ اٹھاے تو ظالم اور اگر عورت سے پٹ جائے تو زنانہ۔عورت سے آگے چلے تو فرعون اور پیچھے چلے تو زن مرید۔اگر عورت کو چھوڑ دے تو سنگدل لیکن عورت اسے چھوڑ دے تو نامرد۔عورت کو کسی اور کے ساتھ دیکھ کر مشتعل ہو جائے تو جیلس(جل کڑا)اگر مشتعل نہ ہو تو بےغیرت۔عورت کو کام کرنے سے روکے تو دقیانوس نہ روکے تو عورت کی کمائی کھانے والا۔عورت پے شک کرے تو نفسیاتی مریض اور نہ کرے تو بے حس اور اگر عورت اس پے شک کرے تو بے وفا۔
مرد اگر گھر سے باہر رہے تو آوارہ اگر گھر میں رہے تو ناکارہ. بچوں کو ڈانٹے تو جابر نہ ڈانٹے تو لاپرواہ۔ عورت سے چھیڑ چھاڑ کرے تو فرسٹریٹڈ لیکن عورت کی چھیڑ چھاڑ پر برا مانے تو بیوقوف۔ عورت کی تعریف کرے تو فلرٹ نہ کرے تو بد مزاج۔ بحث کرے جھکی نہ کرے تو میسنا کہلائے۔ گرل فرینڈ یا بیوی کی فرمائش پوری نہ کرے تو کنجوس اور اپنے لیے کچھ نہ خریدے تو زندگی سے بے زار۔
عورت نے تو چیخ چلا کر رو دھو کر عالمی یوم خواتین منانے کا حق منوا لیا لیکن اپنی ہی مردانگی کے بھاری پتھر تلے کراہنے والے آدمی کا عالمی یوم کب منایا جائے گا ؟۔کیا مرد کی قسمت میں صرف عورت کو منانا ہی لکھا ہے؟
کب تک یہ ظلم ہو گا ہم پے بھائی لوگ آخر کب تک ؟

6 تبصرے:

محمد طارق راحیل said...

مرد کو درد نہیں ہوتا
جس کو درد ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔
وہ بتا نہیں سکتا۔۔۔۔۔ کیوں کہ اس کو دکھانا ہے نا وہ مرد ہے
کیا جہالے ہے بھئی

احمد عرفان شفقت said...

ہاں یہ پتا نہیں کیا کہتے ہیں کہ مرد روتے نہیں۔ رو سکتے نہیں؟ یا ان کو رونا نہیں آتا؟

محمد طارق راحیل said...

جبکہ درد ہر جاندار کو ہوتا ہے
اور سائنس کہتی ہے کے آنسو سے آنکھوں کی مختلف بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں

احمد عرفان شفقت said...

درد تو بہت عام ہے۔ لیکن بہت انمول ہے یہ چیز۔ درد نہ ہوتا تو ہمیں معلوم ہی نہ ہو پاتا کہ کچھ غلط ہو چکا ہے۔
اور آنسو۔۔۔ان کی تو کیا ہی بات ہے۔آنسووں سے تو جب سے دنیا بنی ہے بہت بڑے بڑے کام نکلوائے جا رہے ہیں۔

aroosa said...

tu mana lo bhai, kis ne aap ko roka hai :)

احمد عرفان شفقت said...

@ aroosa:
ٹھیک ہے جی :grin:

Post a Comment