11.1.10

ایسا کیوں ہوتا ھے؟

کافی عرصہ سے یہ سوال دل میں تھا سوچا آج پوچھ لیتا ہوں: یہ جو کھانا بچے اپنے لنچ باکس میں سکول سے بچا کر لاتے ہیں وہ کھانا بڑوں کو کھانے کا آخر اتنا مزہ کیوں آتا ھے باوجود اس کے کہ وہ کھانا سرد ہو چکا ہوتا ھے- اگر ویسا عجیب ذائقے والا کھانا ہمیں کسی ھوٹل یا گھر میں دیا جائے تو ہم اسے کھانے سے انکار کر دیں-
تو پھر بچوں کے سکول کے بچائے ہوئے لنچ میں کیا بات ھوتی ھے کہ بڑے اس کے لیے دل میں ایک خاص حرص وطمع محسوس کرتے رہتے ہیں جب تک وہ لنچ کسی نہ کسی طور ٹھکانے نہ لگا دیا جائے؟

3 تبصرے:

ابوشامل said...

اس بات کو صرف والدین ہی سمجھ سکتے ہیں۔

بیبلی said...

شاید بچوں کا بچا کھچا کھانا کھا کھا کر ماں باپ کو عادت ہو جاتی ہے؟ با شاید اسے کھا کر انہیں اپنے سکول کے دن یاد آجاتے ہوں۔ اس کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ سکول کے زمانے میں آپ کس قسم کے بچے تھے: وہ جو اپنا لنچ باکس جوں کا توں واپس لے آتے تھے، با وہ جو دوسرے بچوں کا لنچ بھی کھا جاتے تھے! اگر تو آپ کا تعلق اول الذکر سے ہے تو ممکن ہے آپ کو سکول کے دنوں میں اس سے محروم رہ جانے کا قلق ہو، اور اگر ثانی الذکر گروہ سے ہے تو وجہ صاف ظا ہر ہے۔ d:

انکل ٹام said...

مجھے کبھی کوی ایسا تجربہ نہیں ہوا ۔ اپنا بچایا ہوا لنچ خود ہی گھر آکر کھانا پڑا

Post a Comment