13.7.10

عجیب مصیبت

یہ ہاسٹنگ کمپنی ہے جو میری اس کو نہ جانے کیا ہو گیا ہے۔ آج صبح پہلے تو سائٹ ہی ڈاون تھی۔ اب جو چلی ہے تو میری تازہ ترین پوسٹ بمعہ تبصرہ جات غائب ہے۔۔۔جی جی وہی والی جو کل رات شائع کی تھی نا۔۔۔حلالے کا قصہ جو تھا۔

عجیب مصیبت ہے!

ان کے سامنے جو اپنا رونا رویا ہے تو یہ جواب آ گیا ہے:

Due to services affected at old datacentre we immidiatley moved your site to high config new server at new datacentre. We took this action to provide you better services in future. We are sorry for inconvinience but we took this action to provide better services in future

اب کوئی پوچھے کہ جب ڈیٹا لاس ہو رہا ہے تو یہ کہاں کی بیٹر سروس ہے؟؟؟

9 تبصرے:

یاسر عمران مرزا said...

احمد بھائی ، آپ کے دوسرے بلاگ والا مسلہ حل ہو گیا ؟
جو ورڈپریس 3 پر اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا تھا۔

احمد عرفان شفقت said...

نا جی کدھر۔ دو پی ایچ پی فائلز جن کا ا یرر میسج میں ذکر تھا ان کی فریش کاپی بھی اپ لوڈ کی تھی ایف ٹی پی کے ذریعے۔ پر بات نہیں بنی۔ مزید اسے اس لیے نہیں چھیڑا کیوں کہ میں چاہ رہا ہوں کہ اس بلاگ کی پوسٹس ڈیلیٹ ہونے سے بچ جائیں۔ ورنہ تو سیدھا سیدھا نیا ورڈ پریس از سر نو انسٹال کر لیتا :sad:

پھپھے کٹنی said...

اوہ ہو مصری جوڑے نے کچھ کروا ديا ہو گا جن کے بارے ميں کل لکھا تھا

پھپھے کٹنی said...

ميں نے گيس کر ليا ہے آگے کيا ہوا ہو گا

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

چوکیدار چمٹ گیا ھو گا۔کمبل کی طرح !!!ایسے کاموں میں ایسا تو ھوتا ہی ھو گا۔ :lol: :lol:

احمد عرفان شفقت said...

@ یاسر خوامخواہ جاپانی:
چلیں دیکھتے ہیں اس والے کام میں کیسا ہوا آخر میں۔

عبداللہ said...

چلیں آپ ایسا کریں کہ دوبارہ لکھ ڈالیں،تاکہ میرے علاوہ اور جس جس نے نہیں پڑھی تھی اب پڑھ لے!

محمداسد said...

لگتا ہے ہوسٹنگ والوں کو عربوں کی شان میں گستاخی پسند نہیں آئی :)

محمد سعد said...

بیٹر نہیں بٹیر سروس۔ ;-)

Post a comment