9.10.12

چاروں موسم یکجا

یہ سال کا وہ وقت ہے جس میں گمان ہوتا ہے جیسے چاروں موسم اکٹھے آن موجود ہوئے ہیں۔ کبھی گرمی کا احساس ایسا ہوتا ہے کہ اے سی چلا دو۔ کبھی خنکی ایسی کہ لگے اب گیزر چلے۔ لان میں جا کر زرد پتے جو دیکھو ہر سُو تو جانو ارے یہ تو خزاں ہے۔ اور دن کے کسی حصے میں دل ایک عجیب خوشی اور قرار سے ہو جائے سرشار تو دِکھے یہی ہے بہار۔ یہی تو ہیں قدرت کے فنون لطیفہ۔


لان سے نظر آنے والا زرد پتوں والا درخت



4 تبصرے:

حجاب said...

خوبصورت سوچ لگی آپ کی چاروں موسم + خزاں والی ۔۔ یہ نیم کا درخت ہے ناں ؟؟

احمد عرفان شفقت said...

میں خود تو ہاں یا نہیں کہنے کی پوزیشن میں نہیں تھا اس لیے مالی سے پوچھا تو اس نے اس کو بکائن کا درخت بتایا۔
ذیل کا لنک کاپی پیسٹ کر کے ملاحظہ کیجیے تو ذرا



http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A8%DA%A9%D8%A7%D8%A6%D9%86

حجاب said...

اس درخت کے سفید پھول چنبیلی سے ملتے جلتے لگ رہے ہیں ویسے ہیں خوبصورت ۔۔ آپ والے درخت پہ پھول نہیں لگے ؟؟؟

احمد عرفان شفقت said...

اس پر سفید پھول لگتے ہیں جن میں ہلکا سا جامنی شیڈ بھی ہوتا ہے اور خوشبو بھی۔

Post a Comment