13.12.10

ہر خاتون...

ہر خاتون توقع رکھتی ہے کہ اس کی بیٹی اس آدمی سے بہتر آدمی سے شادی کرے گی جس سے کہ خود اس نے کی اور ساتھ میں یہ یقین بھی رکھتی ہے کہ اس کے بیٹے کو بیوی اس عورت سے بہتر مل ہی نہیں سکتی جو برخوردار کے باپ کو ملی تھی۔

19 تبصرے:

عادل بھیا said...

ہاہاہا۔۔۔ بہت خوب۔۔۔

شور said...

اسلام علیکم
یہاں آپ ہر خاتون کی جگہ اگر ہر انسان کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا کیونکہ ہر کسی کی یہی خواہش ہے کہ اُسے بہتر سے بہترین ملے

احمد عرفان شفقت said...

@ شور:
یعنی آپ کا مطلب ہے کہ ہر آدمی بھی اپنے بیٹے کی اور اپنی بیٹی کی شادیوں کی بابت اسی طور سوچتا ہے؟ عین ممکن ہے ایسا ہی ہو۔
میں نے تو یہ بات کل کے ڈان کے صفحہ اول پر جیسی پائی، جوں کی توں اردو قارئین کی خدمت میں یہاں پیش کر دی۔

عدنان said...

بالکل درست فرمایا آپ نے بھائی

خرم ابن شبیر said...

ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو کچھ اندازہ نہیں ہے اس بارے میں

علی عامر said...

میرے خیال میں‌ہر عورت کی یہ خواہش نہیں ہوسکتی۔ :|

تانیہ رحمان said...

میرا بھی یہی خیال ہے ، کہ ہر خاتوں ایسا نہیں سوچتی ۔ اگر جس کا وقت اپنے ہمسفر کے استھ اچھا گزر رہا ہو وہ اپنی بیٹی کے لیے بھی ویسا سوچے گی ۔۔۔ اور بہو کا جہاں تک سوال ہے وہ اپنے سے بہتر تلاش کرئے گی ۔ جو خوبی اس میں نہیں ہوگی یقینا وہ اپنی بہو میں دیکھے گی ۔۔کیونکہ اب وقت خوب سے خوب تر کا ہے

تانیہ رحمان said...

میرا ایک کام کر دو مجھے یہ بتاو کہ یہ جو آپ نے اپنے نام اور تصویر لگا رکھی ہے ۔ میں بھی کب سے سوچ رہی ہوں ۔ لیکن مجھے پتا نہیں ہے کہ کیسے لگاوں ۔ مدد فرما کر ثواب حاصل کریں

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

عموماً ہوتا ھے۔
زیادہ تر مغربی معاشرے میں جو سنا ھے۔اس کے مطابق جہاں عورت شوہر خود تلاش کرتی ھے۔
اپنے والد سے مزاجاً ملتے جلتے شخص سے ہی شادی کرتی ھے۔ :lol:

تانیہ رحمان said...

عرفان جس طرح یہ احمد لکھا ہوا ہے ۔ مجھے بھی اپنا نام جو بنا ہوا ہے ۔۔۔اس کو کیسے لگاوں ۔ کون سے اوپشین میں جا کر لگانا ہے ۔۔

احمد عرفان شفقت said...

@ تانیہ رحمان:
Gravatar کی سائٹ پر ایک سفید سا بٹن ہے جس پر لکھا ہے Get your gravatar today۔ اس کو کلک کریں تو یہ آپ کو Manage Gravatars والے صفحے پر لے جائے گا۔ وہاں add a new image کو کلک کریں تو آپ اپنا نام جو امیج فائل کی صورت میں بنا آپ کے کمپیوٹر میں پڑا ہے اسے اپ لوڈ کر کےبطور گرا واٹار استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
یہ سب کرنے کے لیے آپ کا gravatar سائٹ پر لاگ ان ہوا ہونا ضروری ہے۔ اگر وہاں اکاونٹ نہیں بنا ہوا تو پہلے سائن اپ ہو کر اکاونٹ بنا لیں۔پھر لاگ ان ہو جائیں۔
http://en.gravatar.com پر جو ایک ویڈیو ہے Gravatar- a quick overview کے نام سے وہ بھی خاصی مدد گار ہے.
مزید سوال ہو تو ضرور پوچھ لیں۔

افتخار اجمل بھوپال said...

سب کيلئے نہيں ۔ کہا جا سکتا ہے کہ اکثر ايسا ہوتا ہے

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

gravtar پر تو تصویر اپ لوڈ ہو جائے گی میرا خیال ہے تانیہ پوچھ رہی ہیں کہ آپ نے اپنا نام یعنی احمد کس طرح سے لکھا ہے.

احمد عرفان شفقت said...

@ ڈاکٹر جواد احمد خان:
وہ تو MS Paint یا MS Word کو استعمال کر کے لکھا جا سکتا ہے۔ پینٹ میں ٹیکسٹ لکھنے کا آپشن استعمال کر کے۔ یا ورڈ میں لکھ کر وہاں سے پینٹ میں پیسٹ کر کے۔ پھر پینٹ میں امیج کا سائز اور نوک پلک سنوار لی جائے۔

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

بہت شکریہ !! ...کیا ہی اچھا ہو کہ آپ ایک ٹٹوریل اردو لکھنے کے حوالے سے بھی ایک پوسٹ شایع کر دیں تاکہ مجھ جیسے کم معلومات رکھنے والے لوگ بھی استفادہ کر سکیں .

احمد عرفان شفقت said...

@ ڈاکٹر جواد احمد خان:
ٹیؤٹو رئیل تو جناب صاحب علم قسم کے لوگ ہی لکھ سکتے ہیں۔ ہم تو خود بس مسائل کا حل گوگل کر کر کے کام چلاتے ہیں۔ :smile:

aroosa said...

ھاھا

Unknown said...
This comment has been removed by the author.
دعا said...

جس طرح ہم اپنی بیٹی کے لئے سوچتے ہیں اسی طرح اگر بہو کے لئے بھی سوچیں تو بہت سارے مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

Post a Comment