22.4.10

پہلا ٹشو

سوال یہ ہے کہ ٹشو پیپر کے نئے ڈبے میں سے پہلا ٹشو کیونکر نکالا جا سکتا ہے؟ ایسا کرنے کا کچھ تو درست طریقہ کار ہو گا نا آخر۔ اگر محض چٹکی بھرو اوپر والے ٹشو کو کہ صرف ایک ٹشو ہی باہر آئے تو اکثر یہ کوشش بے ثمر ہی رہتی ہے۔ صرف یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پے در پے چیونٹیاں بھرنے سے اوپر والے کئی ٹشو ستیاناس ہو جاتے ہیں۔پھر اگر سٹپٹا کر زور زور سے ہاتھ چلاو کہ ایک ٹشو نکل آئے تو جواب میں سارے کے سارے یعنی تمام ٹشو جو ڈبے میں ہوتے ہیں وہ باہر آ جاتے ہیں۔ اب آپ زندگی بھر بھی لگے رہیں تو ان کو اس طور واپس ڈبے میں نہیں لگا سکتے جیسے وہ اس خرابے سے پہلے لگے ہوے تھے۔

6 تبصرے:

عاکف said...

اگر آپ ٹشو نکانے سے پہلے اپنی اگلیوں کو تھوڑا نم کر لیں تو قوی امکان ہے کہ آپ کے ٹشو ضائع نہ ہوں۔
آپ کا اور آپکے ٹشؤوں کا خیرخواہ
عاکف۔

احمد عرفان شفقت said...

میں آپکا تبصرہ پڑھ کر حقیقتآ محظوظ ہوا ہوں۔ اور نتیجتآ اب مسکرا رہا ہوں :)

پھپھے کٹنی said...

ارے آپ اپنے بچوں کی ناک خود صاف کرتے ہيں

احمد عرفان شفقت said...

زیادہ تر تو اپنی ہی کرتا ہوں لیکن اگر ان کو جینوئین ضرورت پڑ جائے تو انکی بھی کر دیتا ہوں۔

یاسرخوامخواہ جاپانی said...

آپ جاپانی ٹشو استعمال کریں۔یہ ڈبہ بنانے سے پہلے نکالنے والے کا سوچتے ھیں اور پھر بیچتے ھیں۔ایکسپورٹ کےلئے ھماری خدمات حاضر ھیں۔شرط دام پہلے۔

احمد عرفان شفقت said...

اگر میں نے درآمد شدہ ٹشو کا استعمال شروع کر دیا تو اس سے ٹشو کی مقامی صنعت خطرے میں پڑ جائے گی جناب۔

Post a Comment