10.11.10

فری ہاسٹنگ پر ورڈپریس۔۔۔کیونکر؟

دیکھیئے میں ورڈ پریس پر ہی رہنا چاہتا ہوں مگر paid hosting پر نہیں۔۔۔اب فری ہاسٹنگ پر۔


لیکن ابھی تک سننے میں تو یہی آیا ہے کہ فری ہاسٹنگ والے کسی نہ کسی شکل میں کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی گڑ بڑ کر ہی دیتے ہیں جس کا نتیجہ بعض صورتوں میں یہ بھی ہوتا ہے کہ اپنے بلاگ سے ہی ہاتھ دھونا پڑ جاتے ہیں۔ لیکن یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ بلاگران نے فری ہاسٹنگ پر اپنا بلاگ ورڈ پریس پر چلایا ہوا ہے اور بظاہر سب ٹھیک ٹھاک ہی چل رہا ہے۔


سو وہ لوگ جو اپنی فری ہاسٹنگ سے مطمئن ہیں براہ کرم راہنما ئی فرمائیں کہ کونسی فری ہاسٹنگ سروس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ عین نوازش ہو گی۔
wordpress.org سے ہٹ کر wordpress.pk کو دیکھا ہے لیکن اس میں تھیم میں ترمیم کرنا یا خود سے پلگ انز شامل کرنا ممکن نہیں۔ یہی حال wordpress.com کا ہے۔ اس میں تو پلگ انز کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ پوسٹ ایڈیٹر میں تو چلو نستعلیق فونٹ کسی طور کر ہی لیں، کمنٹ باکس کا فونٹ کلی طور پر ناقابل ترمیم اور بنا ترمیم قطعئ طور پر ناقابل قبول ہے۔ Blogger.com میں تھیم تو ایڈٹ ہو سکتی ہے مگر کمنٹ باکس میں فونٹ سائز اور فونٹ ٹائپ تبدیل کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ یا ہے؟


تو پھر جناب ہے کوئی فری ہاسٹنگ جس پر اپنے پیارے ورڈ پریس پر ہی طبع آزمائی جاری رکھی جا سکے؟

17 تبصرے:

ابن سعید said...

آپ کے سوال کا جواب تو نہیں پر ایک عدد انتباہ قسم کا مشورہ ضرور دوں گا کہ کبھی بھی ایسا کیجئے گا تو بیک اپ کے معاملے میں ہمیشہ چست رہئیے گا۔ مثلاً کم از کم ہر نئی تحریر کے بعد ایک عدد بیک اپ اسنیپ شاٹ تبصروں سمیت اپنی لوکل مشین یا کسی ویب اسٹوریج پر ضرور محفوظ فرما لیجئے گا۔

میرے ریکارڈ میں عثمان، عمیر ملک، محمد اختر، محمد اسد اور وقار اعظم صاحبان اس خدمت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

یاسر عمران مرزا said...

میں نے فری ہوسٹنگ ایریا پر ورڈپریس انسٹال کیا تھا مگر ان کی سروس بہت ہی بری ہے۔وہ تو کبھی بھی استعمال نہ کریں۔ ایک رائے یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کسی ایسے دوست کی پیڈ ہوسٹنگ پر اپنا بلاگ انسٹال کروا لیں اگر کوئی اس حد تک تعاون کرے تو۔ کیوں کہ اکثر لوگوں نے 2 جی بی یا اس سے زیادہ سٹوریج اسپیس لے رکھی ہوتی ہے جو کہ ورڈپریس کے لیے بہت ہی زیادہ ہے، اور یوں ہوسٹنگ کا زیادہ تر حصہ خالی پڑا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ وقار اعظم بھائی یا اسد بھائی کے بلاگ شاید بائی دا ہوسٹ نامی سروس پر موجود ہیں اور وہی جانتے ہیں کہ ان کا بلاگ کس طرح چل رہا ہے ، اچھے انداز میں‌ یا، انہیں کوئی دشواری ہو رہی ہے۔ امید ہے وہ آپکو مزید کوئی مشورہ دے سکیں گے۔

عمران اشرف said...

چلیں اس بلاگ کی بابت ہم بھی کچھ سیکھ سکیں گے۔ تبصروں کا انتظار رہے گا۔

احمد عرفان شفقت said...

لیں جناب۔۔۔آپ صاحبان کی راہنمائی کی روشنی میں byethost پراکاونٹ تو معرض وجود میں آ گیا ہے۔ اب رہ گیا co.cc پر ڈومین بنا نا۔
ابن سعید، بیک اپ کے معاملے میں ہمیشہ چست رہنے والی بات بے شک بہت ہی زیادہ قابل توجہ ہے۔
عثمان، byethost کا لنک دینے کا بہت شکریہ۔ اگر اسد کی معلوماتی تحاریر کے لنکس بھی مل جائیں تو کیا ہی کہنے۔
یاسر، شراکت کی ہنڈیا بیچ چوراھے میں پھوٹتی ہے ۔۔ سو ترجیح یہی ہے کہ الگ سے ہی کچھ سیٹ اپ ہو جائے۔

آپ سب کے مشوروں کے لیے میں آپ کا مشکور ہوں۔

وقاراعظم said...

میں تو جی بائے دی ہوسٹ کی فری سروس استعمال کررہا ہوں اور ابھی تک تو کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ ہاں بیک اپ کے معاملے میں چست رہنا پڑتا ہے۔

احمد عرفان شفقت said...

عثمان، لنکس کے لیے بہت شکریہ۔
نہ جانے کیوں ان لنکس کو کلک کرتا ہوں تو ایک اشتہاری صفحہ کھل جاتا ہے۔ لیکن ان لنکس کو کاپی کر کے براوزر کی ایڈریس فیلڈ میں پیسٹ کروں تو اسد کا بلاگ کھلتا ہے۔
بہر حال ان پوسٹس تک میری رسائی ہو گئی ہے ۔ سب سے اہم بات جو معلوم ہوئی ہو یہ کہ ورڈ پریس انسٹال کرنے سے پہلے ڈیٹا بیس کیریکٹر سیٹ کو UTF 8 کرنا بہت ضروری ہے۔ورنہ حالات قابو سے باہر بھی ہو سکتے ہیں۔

وقار صاحب کا ووٹ بھی byethost کے حق میں آ گیا ہے۔ یہ اچھی بات ہے۔

محمداسد said...

بائیٹ ہوسٹ کے صارفین میں ہمارے اور آپ کے ہر دلعزیز ڈفر اعظم کا بلاگ ڈفرستان بھی شامل ہے۔ انہیں مت بھول جایا کیجیے :razz:
بلاگ کے بیک اپ کا مشورہ میری جانب سے بھی قبول فرمائیں۔

جعفر said...

تھیم سے پنگے لینے کی ضرورت ہی کیا ہے بھائی جان؟
میرا مشورہ تو ورڈپریس ڈاٹ پی کے ہی ہے
دوسال سے چھکاچھک چل ریا ہے
بیچ میں‌ ایک دو دفعہ ایک آدھ دن کے لیے بند ہوا تھا
اس کے علاوہ سب خیریت رہی

عثمان said...

آٹو میٹک انسٹالیشن وغیرہ کام نہیں دے گی۔
بائی دی ہوسٹ کے صارفین کو تمام پلگ انز اور اپ ڈیٹس ایف‌ ٹی پی کلائنٹ کی تواسط سے انجام دینے پڑتے ہیں۔
اگر کوئی نیا پلگ ان یا اپ ڈیٹ لگانا ہے تو ایف ٹی پی میں‌لاگ ان ہوکر پرانی چیز ڈیلیٹ کریں‌ اور نئی ٹرانسفر کردیں۔

احمد عرفان شفقت said...

ہیں؟ :shock: اچھا !
http://www.iwandesign.com/2010/07/06/wp-can-be-upgraded-automatically-at-byethost.html

http://www.someusefulinfo.com/blogging/unable-to-locate-wordpress-plugin-directory/

ان دو لوگوں نے اس مسلے کا حل یہ بتایا ہے کہ wp-config.php میں یہ کوڈ
if(is_admin()) {
add_filter('filesystem_method', create_function('$a', 'return "direct";' ));
define( 'FS_CHMOD_DIR', 0751 );
}
شامل کر دیا جائے۔
لیکن شاید اب یہ توڑ بھی متروک ہو گیا ہے۔ حالانکہ میں نے wp-config.phpکی پرمیشنز 777 بھی کر کے ٹرائی کیا ہے۔
خیر، مفتے میں کچھ چیزوں کو تو خیر باد کہنا ہی پڑے گا نا :lol:

عثمان said...

جی ہاں ، مفت کے دودھ میں کچھ مینگنیں‌ ضرور ہوتی ہیں۔ :lol:
بائی دی ہوسٹ میں‌اب تک دو مسائل دیکھنے میں‌ آئے ہیں۔ ایک تو وہی جو آپ کو بتایا ہے۔ دوسرا یہ کہ آپ کو بلاگ پر ہونے والی مصروفیات کی ای میل باقاعدگی سے نہیں‌ آتی۔ لیکن یہ دونوں‌ مسائل کوئی اتنے اہم نہیں‌ ہیں۔ میل تو میں خود ہی ڈس ایبل رکھتا ہوں‌کہ روزانہ ہی بلاگ کا چکر لگ جاتا ہے تو میل کی کیا ضرورت۔
جبکہ اب ڈیٹ پلگ انز والا روز کا کام تو ہے نہیں۔ کبھی کبار ہی ہوتا ہے۔
باقی سب خیریت ہے۔ اور کبھی کوئی شکایت نہیں‌ ہوئی۔ مفت میں‌یہ سودا برا نہیں۔ :grin:

احمد عرفان شفقت said...

@ محمداسد:
جعفر کی بات میرے دل بھی لگی تھی اور میں نے ایک دفعہ پھر ورڈپریس ڈاٹ پی کے کا اس کو اپنانے کی نیت سے جائزہ لیا۔ لیکن اسد بھائی اس میں میرے اس ورڈ پریس بلاگ پر موجود پوسٹس کو وہاں امپورٹ کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔
باقی میری اپنی ترجیح یہی ہے کہ معاملہ آسان اور سادہ رہے اور تکنیکی معاملات سے پرے ہی رہا جائے۔

http://wordpress2blogger.appspot.com کی مدد سے پوسٹس بلاگ سپاٹ پر بھی منتقل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کوئی سو سے کچھ زائد تبصرے وہاں امپورٹ ہونے سے رہ گئے۔ سو وہ معاملہ بھی کھٹائی میں جا پڑا۔

احمد عرفان شفقت said...

ارے عثمان، ایک خاصی پاگل مینگنی سے جان چھوٹ گئی ہے۔۔۔اللہ کا شکر ہے۔
پتا ہے کیا، جو ورڈ پریس میں نے iVista - Easy Script Installation کے ذریعے انسٹال کیا تھا اس کو میں نے ڈیلیٹ کر دیا اور اب کہ ورڈ پریس دستی یعنی مینوئلی انسٹال کیا۔۔۔یوں

اور wp-config.php کو ایڈیٹ کرتے ہوئے آخر میں وہ کوڈ بھی ڈال دیا جس کا ذکر اوپر میں نے 15 نمبر کمنٹ میں کیا ہے۔۔۔ اوووووورررررر پلگ انز براہ راست انسٹال بھی ہونا شروع ہو گئے اور اپڈیٹ ہونا بھی۔ جیسے پیڈ ہاسٹنگ میں ہوتے ہیں۔نئی تھیمز بھی اسی طرح بغیر ftp میں جائے ورڈ پریس کے ڈیش بورڈ سے ہی انسٹال ہو رہی ہیں.اور مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ ورڈپریس بھی اب آٹومیٹک اپگریڈ ہو جا یا کرے گا۔ابھی تو میں نے نیا ترین ورژن ہی انسٹال کیا ہے اس لیے چیک نہیں کر سکتا.

اسد، آپ کو صحیح محسوس ہوا تھا۔۔۔وہ دونوں ربط واقعی کارآمد ہیں۔ اس کوڈ سے مستفید ہونے کے لیے ورڈپریس کا مینوئل انسٹال درکار ہے.Fantastico یا iVista - Easy Script Installation سے انسٹال شدہ ورڈ پریس میں یہ کوڈ کام نہیں کرتا.

عثمان said...

بہت خوب!
آپ نے اچھی خاصی تحقیق کرڈالی ہے بھئی۔ :razz:
چلئے ہم بھی پھر یہ طریقہ آزما کردیکھتے ہیں۔ :grin: معلومات کا شکریہ!

محمداسد said...

واہ احمد عرفان کمال ہوگیا۔ آپ کی محنت رنگ لائی اور ہماری خود کار اپڈیٹ کی دلی خواہش پوری ہوئی۔ دراصل یہ طریقہ کار ورڈپریس 3 کے ساتھ کام کررہا ہے Fantasitico چونکہ فی الوقت پرانا ورژن انسٹال کرتا ہے اس لیے اس پر یہ کارآمد نہیں۔ اس سے قبل کے لیے چونکہ پلگ ان موجود ہی ہے اس لیے کوئی خاص ضرورت بھی نہیں۔ بہرحال! اب اس مفتے میں کسی پلگ ان کے بغیر بھی اپگریڈ کیا جاسکتا ہے۔ سامنے ہوتے تو بس گلے لگا لیتے آپ کو ۔ :razz:

ابن سعید said...

ورڈ پریس ڈاٹ پی کے پر اردو ایڈیٹر نہ ہونے والی بات درست معلوم نہیں ہوتی کیوں کہ جعفر بھائی کے بلاگ پر موجود ہے۔

طارق راحیل said...

ہم سے تو کبھی بلاگ سنبھالا ہی نا جا سکا

Post a Comment