یہ میرا اردو بلاگ ھے۔ ایک وقت تک تو مجھے لگتا تھا کہ اردو کا بلاگ بنانا میرے لیے نا ممکن ہے-لیکن پھر سعادت،ابو شامل اور ڈفرستان کی بدولت اچانک اردو بلاگ بنانا مجھے بے حد ممکن لگنے لگا۔
انگریزی میں تو کچھ نہ کچھ بلاگنگ کر ہی رہا تھا میں مگر اس اظہار میں بہت کچھ تشنگی پاتا ہوں.
اب آپ خود بتائیے: انگریزی میں تو ہو گیا eyes اور eye لیکن یہ جو اردو کا "آنکھوں" ہے یہ انگریزی میں کیونکر آئے؟
پھر You go ہو گیا "تم جاو"
لیکن "تم جانا، آپ جائیےگا، توجا، آپ جائیں، تم چلےجانا" وغیرَہ...یہ سب الگ الگ تاثردیتے ہیں.انگریزی میں یہ سب اظہارکیسےہو؟
اور پھر اس طرح کےان گنت احسا سات کا بِنا اردو کیا ہو:
ًوہ وقت وہ محفلیں وہ شگوفتہ مزاج لوگ
موج زمانہ لے گئ جانے کہاں کہاں
سو گو کہ انگریزی ایک خوبصورت زبان ہے لیکن۔۔۔
اردو کی اپنی ہی بات ھے!
0 تبصرے:
Post a Comment