اللہ اپنی سلطنت، بادشاہت میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔ اللہ اپنی کائنات کا تمام ترسلسلہ بغیر کسی کی مدد، مشورے اور مداخلت کے اکیلا خود اپنی مرضی سے چلا رہا ہے۔ کوئی نبی، ولی، پیر ، پیغمبر، جن، فرشتہ، زندہ، مردہ، سائیں، قلندر، قطب، ابدال، گدی درگاہ آستانے والا، جادوگر، نجومی، عامل، بابا، چھوٹا،بڑا کبھی بھی اللہ کے نظام میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔
تمام طاقت،اختیار،مِلک،قدرت،قبضہ،کنٹرول،فضل،برکت،رحمت،خیر بس صرف ایک اللہ کے مکمل اختیار میں ہے۔
اللہ نے قرآن میں ایک سے زائد مرتبہ فرمایا ہے کہ اللہ کی صحیح معنوں میں قدر نہیں جانی گئی۔



