Showing posts with label روپیہ پیسہ. Show all posts
Showing posts with label روپیہ پیسہ. Show all posts

29.12.11

پیسہ۔۔۔کتنا آخر؟


ہماری زندگی کا وقت محدود ہے۔ اس محدود وقت کو لا محدود پیسہ کمانے کے لیے لگا چھوڑنا یہ کیسی بات ہے؟ اور اتنا زیادہ پیسہ کمانا جتنا ہم خرچ بھی نہ کر سکیں، اس کا فائد ہ؟  آپکا پیسہ تو وہی ہے نا جس کو آپ خرچ کر سکیں۔  خوش انسان تو وہ ہوتا ہے جس کی خواہشات اور ضرورتیں محدود  ہوئیں نہ کہ وہ جس کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ ہو۔ 

اور یہ بھی کیسی بات ہے کہ ان لوگوں کے لیے کمائے چلے جاو جن کے ساتھ گزارنے کے لیے آپ کے پاس وقت ہی نہیں کیونکہ سارا وقت تو آپ اور زیادہ کمانے کے چکر میں رہتے ہو۔ جوانی میں آپ اپنی صحت سے بے پرواہ ہو کر روپے کے تعاقب میں صحت گنوا دیتے ہو۔ بوڑھے ہو کر اس روپے سے صحت واپس خریدنے کی کوشش کرتے ہو۔ لیکن تب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔