فری ہاسٹنگ پر منتقل ہونے کے چند روز بعد ایک دن جو اپنے بلاگ کا دیدار کرنے کی خواہش کی تو سب ندارد پایا۔ دل میں فوراْ یہ خیال کوندا کہ لو بھئ یہ وہ گھڑی آن ہی پہنچی جس کے لیے سب خیر خواہوں نے تاکید کی تھی کہ بیک اپ لینے میں کبھی سستی نہ کرنا۔ میں بھا گا بھاگا عثمان اور یاسر کے بلاگز پر پہنچا تو وہاں سب خیریت پائی۔ تب جانا کہ مسئلہ اکراس دی بورڈ نہیں ہے بلکہ صرف میرے بلاگ کے ساتھ ہی ہے۔
پھر جیسا کہ انسانی ذہن کی روش ہے، طرح طرح کے خیالات و خدشات دل میں امنڈنے لگے۔ کوشش کر کے ان کی بریک لگائی کہ بھا ئی تھوڑا رک کے دیکھ تو لو کہ صورتحال واقعی اتنی گھمبیر ہے بھی یا نہیں جتنی کہ دکھائی دے رہی ہے۔تب دل کو یہ سوچ کر قدرے قرار ہوا کہ گاہے بگاہے تو پیڈ ہاسٹنگ سروس بھی تھوڑی دیر کے لیے ڈاون ہو جاتی ہے۔ سو ہو سکتا ہے یہ اسی قسم کی چیز ہو۔
ایسا ہی تھا۔ کچھ دیر کے بعد بلاگ ٹھیک ٹھیک چلنا شروع ہو گیا۔ اوسان بحال ہوئے تو فوراْ Byethost والوں سے دل ہی دل میں ان ناشائستہ خیالات کی معذرت کی جو ان کی بابت ذہن میں آ گئے تھے۔
اور آج ورڈ پریس کے ڈیش بورڈ پر ورژن 3.0.2 کی دستیابی کا مژدو سنایا جا رہا تھا۔ جب آٹو میٹک اپگریڈ کی کوشش کی تو کامیابی نہ ہوئی۔ حیرت ہوئی کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ wp-content میں جا کر upgrades نامی ڈائریکٹری کو ڈیلیٹ بھی کر کے دیکھ لیا مگر کچھ نہ ہوا۔ لیکن پھر جب تمام پلگ انز کو deactivate کر کے ورڈ پریس اپگریڈ کرنے کی کوشش کی تو الحمدو للہ پلک جھپکتے میں ہو گیا۔
گویا پیڈ ہاسٹنگ سے فری ہاسٹنگ پر منتقلی کے بعد جملہ معاملات خوش اسلوبی سے سرانجام پا رہے ہیں۔ بس ایک کام ہے جو کہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور ہو ہے سیارہ میں بلاگ کی نئے ڈومین کے ساتھ شمولیت۔ ان کو ایک ایمیل کی تھی کہ براہ کرم بلاگ کے یو آر ایل اور فیڈ ایڈریس میں ترمیم کر لیں۔ اس کے علاوہ سیارہ میں شمولیت کا form بھی از سر نو submit کروایا تھا لیکن تا حال شنوائی نہیں ہوئی۔ چلو، دنیا امید پر قائم ہے۔
اردو کے سب رنگ نے ترمیم کی درخواست پر انتہائی جلدی عملدرآمد کر دیا تھا ۔ ان کا میں ممنون ہوں۔
30 تبصرے:
اردو سیارہ والے مصروفیت کی وجہ سے کچھ دیر کر دیتے ہیں لیکن امید جلد آپ کا بلاگ سیارہ پر بھی آجائے گا۔
@ یاسر خوامخواہ جاپانی:
جی یاسر، میں بھی ایسا ہی سمجھتا ہوں۔
جی جناب آخری لائن کے لیے۔
موسٹ ویلکم
@ یاسر عمران مرزا:
:grin:
اردو سیارہ پر جلوہ افروزی مبارک ہو۔ :smile:
@ علی عامر:
علی کیا مطلب؟ میرا بلاگ آ گیا ہے سیارہ پر؟
ابھی تو نہیں۔ پھر یہ مبارک کیسی؟
چلو بہرحال۔۔۔خیر مبارک :grin:
جی احمد صاحب ایک چھوٹی سی مشکل تھی جسے درست کر دیا ہے۔ ہاں آپ کی تحاریر 2،2 اور 3،3 بار آ رہی ہیں ۔ ان کا کچھ مینول حل کرنا پڑے گا۔
سیارہ والے ذرا سست لوگ ہیں۔ کئی کئی ہفتے لگا دیتے ہیں۔
لیکن خیر کوئی بات نہیں۔ آپ آواز دیجئے۔ ہم قاری آپ تک خود پہنچ جائیں گے۔ :grin:
@ عثمان:
مجھے لگتا ہے وہ سیارہ میں شمولیت کی ہر درخواست پر ساتھ کے ساتھ کاروائی کرنے کی بجائے جب بہت سی ایسی درخواستیں موصول ہو جاتی ہیں تو ایک ساتھ ہی ان سب کو نمٹا دیتے ہیں۔
آپ کا شکریہ :grin: لیکن میں آواز دوں کیسے۔۔۔ایگریگیٹرز ہی قارئین تک یہ آواز پہنچاتے ہیں نا کہ کچھ لکھا گیا ہے۔
کل ورڈپریس اپگریڈ کی خبر سننے کے بعد ہم نے جب کوشش کی تو ناکام ہوئے۔ وقت کم تھا اس لیے اسے فرصت کے وقت کے لیے رکھ چھوڑا۔ اب آج آپ نے پلگ ان ڈی ایکٹویویٹ کر کے اپ گریڈ کرنے کا طریقہ بتایا تو سوچا اس پر عمل کر ہی لیا جائے۔ اور جناب اس بار تو کامیاب ہو ہی گئے۔ :razz:
یارو! یہ ڈائریکٹ اپگریڈ کا کون سا طریقہ ڈھونڈا ہے بھئی ہمیں بھی بتایا جائے۔ نئے بلاگ کی مبارکباد قبول کیجیے۔
@ محمداسد:
مبروک :grin:
@ وقار اعظم:
خیر مبارک جناب۔۔۔
ڈائریکٹ یا آٹومیٹک اپگریڈ کے لیے wp-config.php میں یہ کوڈ
if(is_admin()) {
add_filter(‘filesystem_method’, create_function(‘$a’, ‘return “direct”;’ ));
define( ‘FS_CHMOD_DIR’, 0751 );
}
شامل کر دیں۔
تفصیل کے لیے یہ لنکس ملاحظہ فرمائیں:
http://www.someusefulinfo.com/blogging/unable-to-locate-wordpress-plugin-directory/
http://www.iwandesign.com/2010/07/06/wp-can-be-upgraded-automatically-at-byethost.html
شکریہ
سیارہ کی دیکھ بھال کے لیے کوئی بندہ نہیں مل رہا ہوگا ورنہ آپ کا بلاگ بھی سج چکا ہوتا۔
اردو کے سب رنگ سے آپ کے توسط سے آشنائی ہورہی ہے
@ شازل:
سیارہ جیسی اہمیت والی سائٹ کے لیے تو کوئی بندہ ضرور ہونا چاہیے۔
اردو کے سب رنگ بھی اردو بلاگز کا ایک فعال ایگریگیٹر ہے۔ اس بلاگ کی دائیں سائڈ بار میں ایگریگیٹرز کی فہرست میں سال بھر سے اس کا نام موجود ہے۔
بہت شکریہ جناب۔ کافی مفید معلومات ہیں۔ آج ہی ان پہ عمل کرتا ہوں۔
میں یہی سوچ رہی تھی کہ آپ کے بلاگ پر خاموشی کیوں ہے سیارہ پر کوئی پوسٹ ہی نہیں نظر آتی ۔۔ اور آپ کا بلاگ اوپن کرنا چاہوں تو جلدی اوپن نہیں ہوتا پتہ نہیں کیوں ۔۔ آج یہاں آکر پتہ چلا کے بلاگ تو جاگ رہا ہے میں سو رہی ہوں :oops:
@ حجاب:
بس جی ڈومین جو تبدیل کیا تو سیارہ سے بھی نکل گیا بلاگ اور ساتھی بلاگران کی بلاگ رولز پر موجود لنک بھی غیر فعال ہو گئے۔ آپ نے پھربھی رسائی کر لی بلاگ تک، خوشی ہوئی۔ آپ کا بہت شکریہ
@ mussa baloch:
وعلیکم سلام بھائی موسیٰ، میرا حال اچھا ہے الحمد للہ۔ ہم نے آپ کا نیا بلاگ نوٹ کر لیا ہے۔ آگاہ کرنے کا شکریہ۔
سر جی نئے بلاگ پہ آنے کی بہت بہت مبارک ہو
@ عدنان:
خیر مبارک جناب :grin:
سیارہ پر تو خیر ابھی تک شمولیت نہیں ہو سکی، اب اردو بلاگز سے بھی گئے۔ وہاں اب یہ لکھا ملتا ہے
This account has been suspended.
Either the domain has been overused, or the reseller ran out of resources.
ہیں۔۔۔یہ کیا؟؟؟
آج صبح جو سیارہ کا چکر لگایا تو کیا پایا۔۔۔یہ بلاگ وہاں شامل پایا۔۔۔آخر کار۔ الحمد للہ۔
شکریہ سیارہ۔ :grin:
واقعی کچھ تلپٹ سا لگ رہا ہے۔۔۔آپکی تحریر باتاں بھی آج نظر آ رہی ہے حالانکہ آپکا بلاگ تو پہلے سے لسٹڈ تھا وہااں۔ کچھ اور نئے بلاگز بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔
اور یہ آپ صحیح کہہ رہے ہو عثمان، میں خود محسوس کرتا ہوں کہ میں اس بلاگ کو under utilise کر رہا ہوں۔ انشاء اللہ اب کچھ ڈھنگ کی بلاگنگ شروع کروں گا چھٹیوں سے واپس آ کر۔
ویسے آپ بھی تبصروں میں تو خوب متحرک اور فعال ہیں لیکن کوئی سات ہفتے گزر گئے آپ نے کوئی نئی خود کلامی نہیں کی :smile:
@ عثمان:
پھر بھی۔۔۔ایک ماہ میں کم از کم ایک نئی تحریر تو بلاگ قارئین کو ملنی چاہیے۔ سال میں بارہ اچھی تحریریں تو وجود میں لائی ہی جا سکتی ہیں شاید۔
عرفان بھائی ہم انتہائی نادم ہیں کہ سیارہ میں آپ کے بلاگ کا ربط درست کرنے میں معمول سے زیادہ عرصہ لگ گیا۔ حالانکہ ماورائی فیڈر میں ہم نے اسی روز ترمیم کر دی تھی جس دن آپ نے اعلان فرمایا تھا۔ چونکہ ماورائی فیڈر کا تمام تر کنٹرول میری ڈیویلپمینٹ مشین سے ہی ہوتا ہے اور تمام درخواستوں کی پیش رفت میری ای میل تک آ جاتی ہے۔ جبکہ اردو سیارہ کی نظامت اب تک صرف زکریا بھائی کے ہاتھوں میں تھی، کچھ عرصہ قبل نبیل بھائی بھی اس میں دخیل ہوئے اور بعد ازاں ہمیں بھی اس میں شریک ہونا پڑا۔ پچھلے چند ہفتوں سے ہم امتحانات میں مصروف تھے اس لئے سیارہ کی ای میل دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ آج ادھر جانا ہوا تو کئی درخواستوں پر عملدرامد کیا اور کچھ اب بھی زیر غور ہیں۔
بر سبیل تذکرہ ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ حال ہی میں جمیل خط نما سوفٹوئیر کے اجرا کے ساتھ ہی اردو محفل، جہان قلم اور اردو لاگ نے بیک وقت فونٹ سرور لانچ کیئے ہیں جن کا مقصد اردو کے تمام فونٹس کو ایک جگہ جمع کرنا اور ان کی اپگریڈ پر مسلسل مرکزی نگاہ رکھنا ہے۔ اس میں ایک فیچر ایسا بھی جس کے ذریعہ وہاں موجود کسی بھی فونٹ کا ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈ ربط حاصل کیا جا سکتا ہے جسے اپنے میں ڈاؤن لوڈنگ کے لئے فراہم کرایا جا سکتا ہے۔ اور فونٹ سرور کی ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس ربط پر اس فونٹ کی تازی ترین فائل ہمیشہ دستیاب رہے۔ لہٰذا بلاگران اور دیگر ویب سائٹ مالکان سے متوقع ہے کہ وہ فونٹ کے روابط وہاں سے حاصل کر کے شامل کریں گے بجائے اس کے کہ ذاتی طور پر اپنی ہوسٹنگ یا پھر کسی فری فائل ہوسٹنگ پر فائل کو اپلوڈ کرکے اس کو مینٹین کرنے کی الجھنیں پالیں۔
اتفاق سے کسی بلاگر نے جمیل خط نما پر کوئی ریویو شائع نہیں کیا اس لئے ابھی کئی لوگوں کے علم میں یہ بات نہیں ہے۔
@ ابن سعید:
جناب عالی، یہ جو تاخیر تھی اس کی بابت یہی خیال تھا کہ سیارہ والے کسی دن ایک ساتھ ہی قطار میں منتظر سب درخواستیں نمٹا دیں گے۔ تسلی یہی تھی کہ دیر ہے اندھیر نہیں :smile:
فونٹ سرورز کے بارے میں معلومات بہم پہنچانے کا بہت شکریہ۔
اور جناب لگے ہاتھوں جو http://blogger.urdulog.com پر بھی میرا ربط درست کر دیں تو میں بہت ممنون ہوں گا.
@ احمد عرفان شفقت:
اردو لاگ بلاگر فہرست پر ہمیں از سر نو کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن بعض مصروفیات کے باعث ہم اس کو وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ویسے وہاں ہر کوئی اپنے روابط کا خود ذمہ دار ہے۔ یعنی آپ از خود لاگن ہو کر اپنے بلاگ کا یو آر ایل درست فرما سکتے ہیں۔ پھر بھی کوئی مشکل درپیش ہو تو ہمیں مطلع فرما دیں ہم کر دیں گے ان شاء اللہ۔
@ ابن سعید:
ارے صاحب اس یاد دہانی کا شکریہ۔ میں بھول ہی گیا تھا یہ بات کہ اردو لاگ پر ہم خود اپنے اکاونٹ میں ترامیم کر سکتے ہیں۔
میں نے وہاں مطلوبہ ترامیم کر لیں ہیں۔ شکریہ۔
جاننے کے لئے کسی کو سیارہ کی کبھی ضرورت نہیں پڑتی
Post a Comment