آج تو نے مجھے ساری دنیاوی نعمتیں عطا کی ہیں،ممکن ہے کل تو یہ سب واپس لے لے۔آج تو نے مجھے بھرپور قوت اور صحت عطا کی ہے،ممکن ہے کل میرا جسم بیماریوں سے لاغر ہو جائے۔آج تو نے مجھے بہترین تعلقات عطا کیے ہیں،ممکن ہے کل میرے رشتہ دار، دوست احباب، ملنے والے، چاہنے والے مجھے چھوڑ جاہیں۔ آج تو نے مجھے مال و دولت اور وسائل سے نوازا ہے،ممکن ہے کل میں بالکل محروم اور غیرمحفوظ ہوجاوں اورمصائب اور مشکلات میں ایسا ِگھر جاوں کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں اور میری تذلیل کریں ۔۔۔ اس لیے تو مجھے توفیق دے کہ
اپنے سکھ اور خوشحالی کے نشے میں کسی کو نظر انداز نہ کروں اور اپنے عزیز و اقارب کی محبت کو اپنا حق نہ سمجھنے لگوں۔ موزوں حالات کے بل بوتے پر میں اپنی ذات کو ناقابل شکست نہ سمجھنے لگوں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہو جاوں کہ مجھے کچھ بھی نہ ہو گا۔ جب سب کچھ موافقت میں ہو رہا ہو تو اسے میں اپنی اہلیت اورعقلمندی کا نتیجہ نہ سمجھوں اور نہ یہ سمجھنے لگوں اے اللہ کہ مجھے تیری ضرورت ہی نہیں۔ اور اگر حالات ناسازگار ہوں، سب تدبیریں الٹی ہو جائیں اور سب کچھ ِچھن جائے تو اسے تیری نا مہربانی سمجھنے کی غلطی ہر گز نہ کروں۔
کیونکہ اے اللہ ! سب کچھ عطا کرنے میں اور واپس لینے میں بھی تیری حکمت پوشیدہ ہے، دونوں کے پس منظر میں تیرا کرم ہی کار فرما ہے۔ راستہ پھولوں سے سجا ہو یا کانٹوں سے بھرا ہو، میں اس پر چل کر تیری فرمانبرداری کا حق ادا کروں اور تیری رضا حاصل کر کے کامیابی کے ساتھ آخرت میں جا پہنچوں۔ آمین۔
6 تبصرے:
سبحان اللہ۔۔۔ بہت ہی عمدہ اور حقیقت سے قریب ترین دعا ہے۔۔۔ کاش اللہ ایسی ہی کیفیت اور ایمان مجھ گناہگار کو بھی عنایت فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔
Life changing article indeed.
آمین ثم آمین یا رب العالمین
آمین ثم آمین
اللہ پاک سے جیسی امید رکھو گےویسا ہی ہوگا اس لئے اللہ پاک آپ کو اب سے بھی بہتر سے بہتر حالات کرتا رہے اپنے نعمتوں سے سرفراز فرماتا رہے۔۔۔
میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک ہو۔
اور اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ پر امن عیدیں دیکھنا نصیب ہو ۔
کاش میرے وطن میں عید امن سے ہو جائے
ایسا بھی اک دن ہو کہ کوئی بری خبر نہ آئے
آمین
آپکا انداز تحریر مجھے بہت پسند آیا- الله کرے زور قلم اور زیادہ
Post a Comment